انٹر نیشنل

حج سیزن 2024 کے لیے ساڑھے 8 لاکھ مویشی جدہ بندرگاہ پہنچ گئے

ریاض ۔ کے این واصف

حج انتظامات مین قربانی کے جانور مہیا کرنا بھی ایک بڑا کام ہے۔ قربانی کے لئے مکہ میں ایک بہت بڑا آٹومیٹک مسلخ ہے۔ سارے حجاج کے قربانی کے جانور یہین ذبح کئے جاتے ہین۔ ان گوشت محفوظ کرکے مختلف ممالک کے مستحقین مین تقسیم کیا جاتاہے۔ حج انتظامیہ کے مطابق سعودی وزارت زراعت ماحولیات وپانی کی ٹیموں نے بیرون مملکت سے آنے والے 856348 مویشیوں کا طبی معائنہ کیا جو حج سیزن کے لیے لائے گئے تھے۔

 

سرکاری خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق وزارت کی ٹیموں نے جدہ بندرگاہ پر خصوصی ٹیمیں تعینات کی ہیں جن کی ذمہ داری بحری جہازوں کے ذریعے لائے جانے والے مویشیوں کا طبی معائنہ کرنا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ جانوروں میں کسی قسم کا وبائی مرض تو نہیں۔وزارت ماحولیات کا کہنا تھا بیرون مملکت سے لائے جانے مویشیوں کو امپورٹ کرنے کے ضوابط مختلف ملکوں کے اعتبار سے متعین کیے جاتے ہیں۔

 

ایسے ممالک جہاں مویشیوں کی بیماری پائی جاتی ہے وہاں سے مویشیوں کی درآمد پرپابندی عائد کی جاتی ہے۔مملکت میں آنے والے مویشیوں کو طبی معائنے تک قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے۔مملکت لائے جانے سے قبل بھی مویشیوں کو 21 دن تک ان ممالک کے قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جاتا ہے۔ایسے ممالک جہاں سے آنے والے جہاز دس دن سے زیادہ ایام میں مملکت آتے ہیں وہاں سے لائے جانے والے مویشیوں کے قرنطینہ کا دورانیہ 15 دن ہوتا ہے۔

 

واضح رہے اس وقت 30 ممالک سے مویشی لائے جاتے ہیں۔ ان میں سوڈان، صومالیہ، جیبوتی، جنوبی افریقہ، جارجیا، رومانیہ، اسپین، کولمبیا، بلغاریہ، اسٹریلیا، برازیل، بحرین، عمان، قطر، اردن اور امارات وغیرہ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button