جرائم و حادثات

بس تالاب میں اتر گئی 40 بچے کرشماتی طور پر محفوظ۔ تلنگانہ کے وقار آباد ضلع میں حادثہ

حیدرآباد: ایک اسکول بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار طلبہ کرشماتی طور پر محفوظ رہ گئے۔ یہ حادثہ ریاست تلنگانہ ضلع وقار آباد کے سلطان پور میں آج پیش آیا۔

 

فوری طور پر موصولہ اطلاعات کے مطابق نیو بریلینٹ ہائی اسکول کی بس بچوں کو لے کر اسکول جانے کے دوران حادثاتی طور پر سڑک سے اتر کر تالاب میں چلی گئی۔ حادثے کے وقت بس میں 40 بچے سوار تھے

 

ڈرائیور کے مطابق اسٹیرنگ نے کام کرنا بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے تالاب میں اتر گئی۔ فوری طور پر مقامی افراد کی مدد سے بچوں کو بہ حفاظت باہر لایا گیا

 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی بچوں کے ماں باپ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button