جنرل نیوز

اردو ایک زبان ہی نہیں اس ملک کی تہذیب ہے اس کا ادب بیش بہا اثاثہ ہے۔اصناف سخن گوئی کی نشست سے پروفیسر ٹی سری لکشمی، پروفیسر آمنہ تحسین ، ڈاکٹر جاوید کمال اور ڈاکٹر رجنیش کا خطاب

حیدرآباد ۔ 25 اگست ( پریس نوٹ ) انجمن ریختہ گویان حیدر آباد کے زیراہتمام نیو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں گولکنڈہ میں اصناف سخن گوئی کی نشست کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس کی صدارت کالج کی پرنسپل پروفیسر ٹی سری لکشمی نے کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ اردو ایک زبان ہی نہیں اس ملک کی تہذیب ہے ، ایک مخصوص مہذب لب ولہجہ ہے۔

 

اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اردو اس ملک کی زبان اس ملک کی شان ہے وہ خود اس زبان کو سیکھ رہی ہیں اور انہوں نے اس موقع پر داغ دہلوی کا مشہور شعر پڑھا۔ اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغ“۔ تقریب کی مہمان خصوصی پروفیسر آمنہ تحسین نے اردو زبان کے اصناف کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا رباعی،

 

موضوعاتی نظمیں اور افسانوں میں تعلیم اور اقدار پر بہت کچھ لکھا گیا ہے اس پر طالبات کو غور کرنا چاہئے ، صرف امتحانی نکتہ نظر سے نہیں پڑھنا چاہئے ۔ انگریزی کے لکچر رڈاکٹر رجنیش نے اردو زبان کی مٹھاس کو شیر قورمہ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد اور دادا ہندو ہوتے ہوئے بھی نہ صرف اردو بلکہ فارسی زبان پر بھی عبور رکھتے تھے  گویا ان کا

 

گھرانہ بھی گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ تھا۔ وہ اردو بولنے والوں سے محبت و عقیدت سے ملتے ہیں۔ انہوں نے اردو کے معروف اشعار سنا کر داد و تحسین حاصل کی۔ ڈاکٹر جاوید کمال نے اصناف سخن گوئی کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا ہمارا مقصد نئی نسل کو اردو کے عظیم اثاثہ سے واقف کروانا ہے اور معدوم ہوتی ہوئی اردو تہذیب کو پھر سے ایک

 

نئی زندگی بخشنا ہے۔ انہوں نے کالج کی پرنسپل اور وائس پرنسپل ڈاکٹر حمیرہ سعید جو اصناف سخن گوئی کی کنویز بھی ہیں کا شکر یہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے کالج میں ایک کامیاب اور خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر حمیرہ سعید نے ابتداء

 

میں مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ ڈاکٹر گل رعنا، ڈاکٹر عطیہ مجیب عارفی، رفیعہ نوشین ، لطیف الدین لطیف ، جاوید محی الدین، واجد محی الدین نے افسانہ، انشائیہ نظمیں اور ڈراما پیش کیا۔ کالج کی طالبات سدرہ عارف، عرفه ما بین، سکینہ بیگم، اسماء بی بی اور آمنہ بی بی نے بھی مختلف اصناف پیش کیں ۔ لطیف الدین لطیف نے نہایت پر اثر انداز میں تقریب کی کارروائی چلائی۔

 

حیدر آباد سے جناب کے این واصف، نجیب احمد نجیب، جناب ابو مسعود، جناب بصیر خالد اور ابو عمر نے شرکت کی۔ کالج کی طالبہ کے شکریہ پر اس شاندار تقریب کا اختتام عمل میں آیا ۔ کالج کی جانب سے تمام شرکاء کے لئے ظہرانہ کااہتمام کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button