انٹر نیشنل

این ٹی ٹی گروپ کی سالانہ تقریب – سفیر ہند اور دیگر سفارتکار وغیرہ کی شرکت

ریاض ۔ کے این واصف

این ٹی ٹی گروپ نے اپنے قیام کی 33 سال اور سودی مین 16 سال سے موجودگی کا شاندار پیمانے پر جشن منایا۔ اس تقریب میں سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں، دیگر سفارتکار، بزنس مین اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ ہالیڈے ان ہوٹل مینت ہفتہ کے روز منعقد اس تقریب کا اہتمام مشترکہ طور پر ورلڈ بزنس گروپ (WBG) اور این ٹی ٹی گروپ نے کیا تھا۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر ہند سہیل اعجاز نے نوعمر آئی ٹی ایکسپرٹ نوعیم شکیل (جنہون نے ایک پرسنٹیشن دیا) کی بہترین الفاظ مین ستائش کرتے ہوئے کہا ہندوستان کا درخشان مستقبل ان جیسے جوان سال ہونہاروں کے ہاتھوں میں محفوظ ہے۔ انھوں نے نوعیم کے شاندار مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ انھوں نے نوعیم کو ایک یاد گاری مومنٹو بھی پیش کیا۔ ڈاکٹر سہیل نے ہند سعودی کے تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونون ممالک کے بصیر قائدین سعودی ولی عہد اور وزیرآعظم محمد بن سلمان اور وزیرآعظم ہند نریندر مودی نے بین ممالک تعلقات کو نئی بلندیاں عطا کیں۔

 

تقریب کا آغاز ڈاکٹر اشرف علی، ڈائریکٹر WBG کے استقبالیہ کلمات سے ہوا۔ انھوں نے WBG اور این ٹی ٹی گروپ کے کامیاب سفر کو ایک آڈیو ویجول شو کے ذریعہ پیش کیا۔ انھوں نے تقریب میں دس ممالک کے سفراء، کینڈا، یوکے، آسٹریلیا، انڈیا، یواےای، قطر اور عمان کے بزنس وفود کا خیرمقدم کیا جن کی شرکت نے تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ انھون نے تقریب کے نور نظر نوعیم، علم مصنوعی ذہانت کے ایکسپرٹ، کم عمر ترین CEO اور قابل فخر فرزند انجینئر محمد شکیل کی بھی بھر پور ستائش کی۔ انجینئر محمد شکیل، CEO این ٹی ٹی گروپ اور نائب صدر WBG نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گروپس کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کے گروپس سعودی وژن 2030 منصوبوں کے ساتھ پوری طرح ہم آہنگ ہے۔ انھوں نے شرکاء کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

اس موقع پر سفیر ہند نے گروپس کی سالانہ تقریب کا رویتی کیک کاٹا اور سعودی عرب کے دورے پر آئے اور تقریب کے مہمان ظفر سریش والا کو بھی تہنیت پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button