جرائم و حادثات

تلنگانہ کے میدک ضلع میں کار اور آٹو کے درمیان خوفناک تصادم _ 4 افراد ہلاک

میدک _ 21 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع میدک کے نارسنگی ٹاون میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں نظام آباد ضلع کے 4 افراد ہلاک اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ  اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے اس کاتوازن کھودیا اور یہ کار، آٹو سے ٹکراگئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ آٹو میں سوار چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

 

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔کار میں سوار افراد اپنے رشتہ دار کے دسواں کی تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔مہلوکین کی شناخت 45سالہ ٹی شیکھر،اس کے بیٹے دس سالہ یشونت کے ساتھ ساتھ معمر جوڑا 71سالہ بی نرسیا اور 62سالہ مانیماں کے طورپر کی گئی ہے۔اس حادثہ میں کویتا اور اس کابیٹا اویناش شدید زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے پرگنا پور کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے بتایا کہ مہلوکین کا تعلق ضلع نظام آباد کے آرمور منڈل کے الورو گاوں سے ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button