ایجوکیشن
کیئر ڈگری کالج نظام آباد کے ڈائرکٹر نرالہ سدھاکر نے بی بی اے، بی سی اے میں داخلے کی طلبہ سے خواہش کی
AICTE نے دی کیئر ڈگری کالج نظام آباد میں کورسیس کو منظوری

نظام آباد:14/جون (اردو لیکس)اے آئی سی ٹی ای نے کیئر ڈگری کالج نظام آباد میں بی بی اے اور بی سی اے گروپس کے نئے کورسز کو منظوری دے دی ہے۔اس بات کا انکشاف کیئر ڈگری کالج ڈائریکٹرمسٹرنرالہ سدھاکر نے آج منعقدہ صحافتی کانفرنس میں کیا۔مسٹر نرالہ سدھاکر نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ اے آئی سی ٹی ای نے کیئر ڈگری کالج نظام آبادمیں بی بی اے اور بی سی اے کورسیس کی منظوری دیتے ہوئے اجازت دی ہے جو پچھلے 19 سالوں سے نظام آباد شہر میں طلبہ کومعیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔
نرالہ سدھاکر نے کہا کہ طلباء اب شہر نظام آباد میں رہ کر کیئر ڈگری کالج میں بی بی اے، بی سی اے، ڈیٹا سائنس، فوڈ ٹکنالوجی اور ڈیٹا سائنس جیسے بہترین کورسس میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر پریس کانفرنس میں کالج پرنسپل بالاکرشنا سندیش، کوئیلا شنکر، سندیپ، وجے، سرینواس موجود تھے۔