جرائم و حادثات

جنونی عاشق نے سرعام سڑک پر نوجوان لڑکی کا قتل کردیا _ دل دہلانے والے واقعہ کا ویڈیو دیکھیں

بنگلورو _ 24 دسمبر ( اردولیکس ڈیسک) کرناٹک کے دوینگیری شہر میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں ایک جنونی عاشق نے سرعام سڑک پر نوجوان لڑکی پر چاقو سے دیوانہ وار حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا اور خود بھی خودکشی کی کوشش کی۔

:  داونگیری میں ایک مصروف ترین  سڑک پر ایک نوجوان نے ایک لڑکی کو بار بار چاقو سے وار کیا لیکن  لوگ دیکھتے ہوئے بھی  اسے روکنے کی کوشش نہیں کی ۔ قتل کی واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق داونگیری سے تعلق رکھنے والی فاطمہ سلطانہ نامی 26 سالہ لڑکی کو مقامی نوجوان جس کی شناخت 28 سالہ  سعادت کی حیثیت سے ہوئی ہے نے کئی دنوں سے فاطمہ کو شادی کا پیشکش کررہا تھا بتایا گیا ہے فاطمہ جس مقام پر کام کرتی تھی سعادت بھی وہاں کام کرتا تھا یہ دونوں ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے

بتایا جاتا ہے کہ حالیہ دنوں سعادت نے فاطمہ کے گھر شادی کا رشتہ بھی بھیجا تھا لیکن فاطمہ سلطانہ اور اس کے گھر والوں نے اس رشتہ کو قبول نہیں کیا۔اور چند دن قبل فاطمہ کے گھر والوں نے اس کا رشتہ کسی دوسرے نوجوان سے طے کردیا۔اس بات کا علم ہونے پر سعادت نے فاطمہ کے قتل کا منصوبہ بنایا۔ اور وہ فاطمہ کو منگنی کی مبارکباد دیتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ وہ اس کے راستے سے ہٹ گیا ہے

فاطمہ کے آفس جانے کے وقت اور راستے سے سعادت واقف تھا اور اس نے فاطمہ کی آمد کا انتظار کرتے ہوئے ایک سڑک پر ٹھیر گیا جیسے ہی فاطمہ کا اس سڑک سے گزر ہوا سعادت نے اس کی اسکوٹی کو روک کر بات چیت کا بہانہ بنایا اور کچھ ہی دیر بعد چاقو سے حملہ کردیا۔اس نے فاطمہ پر کئی وار کئے اور اس کی موت کی تصدیق کرنے کے بعد نے بعد  خودکشی کی کوشش میں زہر پی لیا۔

سلطانہ کی موت زیادہ خون بہنے سے ہوئی جبکہ سعادت اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے

پولیس نے بتایا کہ سعادت ، فاطمہ سے یکطرفہ محبت کرتا تھا لیکن اس نے اس کے جذبات کا جواب نہیں دیا۔ اس کے گھر والوں نے بھی اسے مسترد کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ جب سلطانہ کے گھر والوں نے اس کی شادی کسی دوسرے شخص کے ساتھ طے کی تو اس سے سعادت کو غصہ آیا اور اس نے اسے قتل کرنے کی سازش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button