انٹر نیشنل

السعودیہ ایئر لائن کے خلاف مسافروں کی سب سے کم شکایات

ریاض ۔ کے این واصف

ایرپورٹس کی خدمات کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع ہوئی۔ جس کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے گزشتہ ماہ مئی 2024 میں فضائی مسافروں کی جانب سے 1318 شکایات رجسٹر کی گئی ہیں۔سب سے کم شکایات السعودیہ کی تھیں جس کا تناسب ایک لاکھ مسافروں میں سے 10 رہا۔

 

سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق کم شکایت کے حوالے سے فلائی اے ڈیل کی 11 شکایات ریکارڈ کی گئیں۔“فلائی ناس”کے خلاف ایک لاکھ مسافروں میں سے 13 افراد نے شکایات درج کرائیں۔ ریکارڈ کی جانے والی تمام شکایات کا ازالہ کر دیا گیا۔ایوی ایشن کا مزید کہنا تھا کچھ ایئرپورٹس پرموجود خدمات کے حوالے سے دمام کا کنگ فہد ایئرپورٹ سب سے نمایاں رہا۔ یہاں شکایات کا تناسب ایک لاکھ مسافروں میں سے 0.3 فیصد تھا۔

 

پرنس سلطان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی شکایات کا تناسب 0.4 فیصد رہا۔ یہاں سے سفر کرنے والے مسافروں کی سالانہ تعداد 6 ملین سے کم ہے۔اندرون ملک ایئرپورٹس میں نجران ایئرپورٹ سروسز کے اعتبار سے کافی بہتر رہا۔ یہاں ایک لاکھ مسافروں میں سے صرف دومسافروں نے شکایت ریکارڈ کرائی جنہیں فوری طور پر حل کر دیا گیا۔واضح رہے سول ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لیے 24 گھنٹے کی بنیاد پر ٹول فری نمبر 1929 موجود ہے

 

جبکہ واٹس اپ چینل اس کے علاوہ ہے جس پر ایئرپورٹس پر فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button