نیشنل

خاتون کانسٹیبل کے ساتھ پکڑے جانے والے ڈی ایس پی کو کانسٹیبل بنادیا گیا

لکھنو _ 23 جون ( اردولیکس ڈیسک) اتر پردیش کے محکمہ پولیس نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) رینک کے  افسر، جو سال 2021 میں کانپور کے ایک ہوٹل میں ایک خاتون کانسٹیبل کے ساتھ پکڑا گیا تھا اب اسے کانسٹیبل بنا دیا گیا ہے۔ انھیں کانسٹیبل بنا کر نئی پوسٹنگ بھی دی گئی ہے۔

 

پولیس کیرئیر میں جس افسر کو ڈیموشن کا یہ اعزاز ملا اس کا نام کرپا شنکر کنوجیا ہے۔ محکمہ پولیس نے کرپا شنکر کنوجیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ان کی بھرتی پوسٹ پر واپس بھیج دیا ہے۔ کنوجیا کی اتر پردیش پولیس میں کانسٹیبل کے طور پر بھرتی ہوئی تھی اور اپنی سروس میں مختلف عہدوں پر ترقی پاتے ہوئے وہ ڈی ایس پی کے عہدہ تک پہنچا تھا لیکن خاتون کانسٹیبل کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے کا الزام ثابت ہونے کے بعد انہیں دوبارہ وہی پوسٹنگ دی گئی ہے۔

 

ان کے خلاف یہ کارروائی 18 جون 2024 کو کی گئی ہے۔ وہ گورکھپور میں 26ویں بٹالین پی اے سی کے ‘ایف’ گروپ میں تعینات ہیں۔ اب انھیں ڈی ایس پی ہونے کا کوئی حق نہیں رہے گا اور اسے کانسٹیبل کی تنخواہ سمیت تمام سہولیات ملیں گی۔

 

کرپا شنکر کنوجیا کے خلاف یہ کارروائی ہفتہ 22 جون 2024 کو کی گئی ہے۔ ان کے خلاف 2021 سے محکمانہ انکوائری چل رہی تھی۔ جس کی تکمیل کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سال 2021 میں، کنوجیا کو اناؤ ضلع کے بیگھا پور پولیس اسٹیشن میں تعینات کیا گیا تھا۔ یہاں وہ ڈی ایس پی کے عہدے پر تھے۔ انہوں نے خاندانی مسائل بتا کر چھٹی لے کر غائب ہو گئے تھے ۔ اس کے بعد ان کا فون بند بتانے لگا۔ ان کی بیوی نے پولیس اسٹیشن فون کرکے اطلاع دی کہ وہ گھر نہیں پہنچے ۔

 

کنوجیا کی بیوی نے اس معاملے کی شکایت اناؤ کے ایس پی سے کی۔ کنوجیا کی تلاش کے لئے ان کے فون نمبر پر نظر رکھی گئی ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انھیں کانپور کے ایک ہوٹل میں پایا۔ یہاں وہ ایک لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ موجود تھے

اس کے بعد ان کی بیوی نے کافی ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ ایک خاتون کانسٹیبل کے ساتھ پائے جانے کے بعد کنوجیا کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کی گئی۔ تحقیقات کے بعد، ان کے خلاف کارروائی کی گئی اور انھیں ڈی ایس پی سے کانسٹیبل کے عہدے پر تنزلی دے دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button