جنرل نیوز

آرمور کانگریس انچارج ونئے ریڈی کی اتم کمار ریڈی سے ملاقات۔لفٹ ایریگیشن اسکیم کے احیاء کیلئے نمائندگی

آرمور: ( محمد سیف علی کی رپورٹ ) کانگریس پارٹی آرمور حلقہ انچارج ونئے کمار ریڈی نے لفٹ ایریگیشن اسکیم کے احیاء کیلئے ریاستی وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی سے ملاقات کی اور ایک تحریری یادداشت حوالے کی۔ اس موقع پر ونئے کمار ریڈی نے ریاستی وزیر کو 173.80 کروڑ لفٹ ایریگیشن کے کاموں کی تجدید کیلئے تجاویز پیش کیں۔

 

اس موقع پر انہوں نے آرمور حلقہ میں کئی منڈلوں کے لفٹ ایریگیشن کے کاموں کی تجدید اور نئی فہرست کی منظوری کیلئے ٹنڈر طلب کرنے کے متعلق ریاستی وزیر کے علم میں لایا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی لفٹ اریگیشن اسکیموں پر نندی پیٹ منڈل سنٹر میں نیکال پور، مارم پلی، تلویدا، ونیل (کے) کے کاموں کی تزئین و آرائش کے لیے 4.83 کروڑ کے فنڈز منظور کئے گئے ہیں

 

اور ان اسکیموں کے تحت 14,056 ایکڑ کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لئے ٹینڈرز طلب کئے گئے تھے لیکن معاہدہ نہ ہوسکا اس لئے وہ حکومت سے منظوری چاہتے ہیں۔ انہوں نے وزیر کے نوٹس میں لایا کہ حکومت حلقہ میں نئی لفٹ اریگیشن اسکیموں کی منظوری اور زیر التوا کاموں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرے۔ ونئے ریڈی نے کہا کہ ریاستی وزیر آبپاشی نے ان کا مثبت جواب دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button