ایجوکیشن

گورنمنٹ جونیر کالج کے فارغ طلباوطالبات ملک وبیرون ملک اعلیٰ عہدوں پر فائز

فائز مضمون واری تمام لکچررس کی خدمات ـ طلباء وطالبات کو درسی کتابوں کی مفت تقسیم ـ پرنسپل ڈاکٹر پی سیلما راجکاری کا خطاب

گورنمنٹ جونیر کالج کے فارغ طلباوطالبات ملک وبیرون ملک اعلیٰ عہدوں پر فائز

مضمون واری تمام لکچررس کی خدمات ـ طلباء وطالبات کو درسی کتابوں کی مفت تقسیم ـ پرنسپل ڈاکٹر پی سیلما راجکاری کا خطاب

حیدرآباد 23- جون ( پریس نوٹ) گورنمنٹ جونیرکالج چنچل گوڑہ میں نئے تعلیمی سال سے طلباء وطالبات کے داخلوں کا عمل تیزی سے جاری ہے پرنسپل ڈاکٹر پی سیلما راجکماری نے بتایاکہ اردو میـڈیم کے ایچ ای سی ‘ بائی پی سی ‘ ایم پی سی اور سی ای سی گروپس کے علاوہ انگلش میڈیم میں سی ای سی ‘ بائی پی سی ‘ اورایم پی سی کےعلاوہ ووکیشنل میں ای اینڈ سی ٹی ( الکٹرک ‘ الکٹرانک ‘ کمیونیکیشن ٹکنیشین ) اکاّؤنٹسی اینڈ ٹیاگزیشن ‘ اواے ( آفس اسسٹنٹ)’آٹوموبائل ‘ الکٹرک ٹکنیشین کورسیس میں داخلے مفت دئیے جارہے ہیں تمام کورسیس کے لئیے درسی کتابیں بھی حکومت کی جانب سے مفت دی جاتی ہیں

 

دیگر مصروفیات میں شامل رہنے والے طلبا و طالبات کودوپہر کے اوقات میں کالج ہونے کی وجہ سے کافی سہولت حاصل ہوتی ہے داخلہ لینے والے نئے طلباء وطالبات کو کتابوں کی مفت تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ پرنسپل نے مزید کہاکہ پرانا شہر حیدرآباد کے چنچل گوڑہ میں قائم اس کالج سے لاکھوں طلباء وطالبات فارغ ہوچکے ہیں اور ریاست کے علاوہ مختلف ممالک میں اونچے عہدوں پر فائز ہیں اور نہ صرف اپنا اور اپنے کالج کانام روشن کررہے ہیں بلکہ اپنے ملک کابھی نام روشن کرتے ہوۓ مختلف شعبوں میں نمایاں ومنفرد مثالی خدمات انجام دے رہے ہیں پرنسپل نے تعلیم کیساتھ ساتھ مسابقتی امتحانات میں شرکت کے لئے مشورہ دیتے ہوۓ کہاکہ ابھی سے ہی تیاری شروع کردیں اور انٹر میڈیٹ میں جس کورس میں بھی حصہ لیں بڑی محنت اور دلچسپی سے پڑھائی کریں اور اپنے لکچررس اور والدین کا نام روشن کریں انہوں نے مزید کہاکہ گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ میں تمام جماعتیں انتہائی کشادہ اور ہوادار ہیں مضمون واری لکچررس کے باعث ہر سال کالج کے نتائج شاندار رہتے ہیں

 

کالج کا وسیع وعریض گراؤنڈ طلباء کے لئیے بیحد مفید ہے تمام لکچررس بڑی محنت سے ودلچسپی سے تعلیم دینے کی وجہ سے طلباء وطالبات کے سرپرستوں کا یہاں کے تعلیمی ماحول پر کافی اظہار اطمینان پایا جاتا ہے شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والے طلباء وطالبات کو بس پاس کی بھی اہم سہولت حاصل ہے کالج کے احاطہ میں ڈگری کالج کی عظیم الشان عمارت کی تعمیر بھی بڑی حد تک مکمل ہوچکی ہے

 

جس سے ڈگری تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مزید سہولیات فراہم ہوں گی اس موقع پر لکچررس شریمتی انیلا ‘ ڈاکٹر صالحہ شاہین ‘ نکہت فاطمہ ‘ ساجدہ بیگم ‘ صالحہ بیگم ‘ آصفہ بانو ‘ قدسیہ مریم ‘ جئے شری ‘ عبدالمتین ‘ سید بشارت علی ‘ وشنو وردھن ‘ ستیہ نارائن ‘ نرسمہاراؤ ‘ سید رحمت اللہ ‘ رامولیا ‘عبدالعلی ‘ محمد جیلانی پاشاہ’ جا نی،  محمدصادق اور دوسرےموجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button