جرائم و حادثات

حیدرآباد۔ آؤٹر رنگ روڈ پر دلخراش حادثہ۔خاتون بس کے نیچے دب کر ہلاک 15 زخمی

حیدرآباد ۔ شہر کے مضافات میں ایک خانگی ٹراویلس کی بس بے قابو ہو کر آؤٹرنگ روڈ پر الٹ گئی۔ یہ حادثہ اتوار کی رات پیش آیا۔ اس حادثہ میں اوپل سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ خاتون ممتا کی موت ہو گئی

 

بس الٹ جانے کے نتیجہ میں خاتون بس کے نیچے دب گئی تھی، اس بس میں 18 مسافرین سوار تھے جن میں سے 15 زخمی ہو گئے۔ حادثہ کے بعد مصروف ترین آؤٹر رنگ روڈ پر تقریباً دو کلو میٹر تک ٹریفک جام ہو گیا، زخمیوں کو علاج کے لیے نانک رام گوڑہ کے خانگی ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور کی

 

جانب سے برق رفتاری سے گاڑی چلانے کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ معلوم ہوا ہے کہ خانگی بس گچی بولی پٹن چیرو سے پدو چیری کی سمت جا رہی تھی۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ حادثہ کیسے رونما ہوا، کہیں بس ڈرائیو حالت نشہ میں تو نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button