تلنگانہ

تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم صحافیوں کے بچوں کو50 فیس کی رعایت دی جائے.

تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ارکان کی ڈی ای او نظام آباد سے ملاقات و تحریری نمائندگی.

نظام آباد. 25/جون (پریس ریلیز ) تلنگانہ ریاستی حکومت کے احکامات پر عمل آوری کیلئے آج تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ نظام آباد کے ایک وفد نے کلکٹریٹ پہنچ کر ڈی ای او سے انکے چیمبر میں ملاقات کی. اس موقع پر آئی جے یو نیشنل کونسل ممبر گنگا داس. اسٹیٹ کونسل ممبر ایم اے ماجد. ڈسٹرکٹ صدر اے سنجیو. سیکرٹری بالاجی کے علاوہ چٹم پرساد و یونین کے دیگر اراکین نے ضلع ایجوکیشن آفیسر کو ایک تحریری میمورنڈم پیش کیا

 

اور بتایا کہ ریاستی حکومت کے احکامات کی روشنی میں تلنگانہ بھر اپنی صحافتی خدمات انجام دینے والے صحافیوں کے بچوں کو تعلیمی اداروں میں 50 فیصد تعلیمی فیس کی رعایت رکھی گئی ہے. ضلع ایجوکیشن آفیسر کو وفد نے بتایا کہ اب جبکہ نئے تعلیمی سال کا آعاز ہوچکا ہے لہذا مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم صحافیوں کے بچوں کو 50 فیصد رعایتی فیس کے احکامات جاری کئے جائیں

 

. ضلع ایجوکیشن آفیسر نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ ایک دو یوم میں وہ تمام ایسے تعلیمی ادارے جہاں صحافیوں کے بچے زیر تعلیم ہیں 50 فیصد رعایتی فیس کے احکامات جاری کریں گے.

متعلقہ خبریں

Back to top button