نیشنل

ہندوستانی پارلیمنٹ میں جئے فلسطین اور اللہ اکبر کے نعرے

نئی دہلی _ 25 جون ( اردولیکس)ہندوستانی پارلیمنٹ میں جئے فلسطین کے نعرے کی آواز بلند ہوئی یہ نعرہ دینے والے کوئی اور نہیں بلکہ کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی تھے

 

بتایا گیا ہے کہ بیرسٹر اویسی نے منگل کو پانچویں مرتبہ لوک سبھا کے رکن کی حیثیت سے حلف لیا۔ اس موقع پر انھوں نے فلسطین کی تائید میں نعرہ لگایا۔

بیرسٹر اسد الدین اویسی نے 18ویں لوک سبھا کے رکن کی حیثیت سے جب حلف لے رہے تھے اس وقت ایوان میں موجود بی جے پی کے ارکان جئے شری رام کا نعرہ لگانا شروع کردئے جس کے جواب میں صدر مجلس بیرسٹر اویسی نے ’’جئے بھیم، جئے میم، جئے تلنگانہ، جئے فلسطین اور تکبر اللہ اکبر ‘‘ کا نعرہ لگایا ۔واضح رہے کہ گزشتہ معیاد میں بھی بجٹ اجلاس کے دوران بیرسٹر اویسی نے بابری مسجد زندہ باد کے نعرے لگائے تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button