تلنگانہ

کانگریس کو دیگر جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو شامل کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے _ ضرورت پڑنے پر ایم آئی ایم کی تائید بھی حاصل کی جاسکتی ہے

حیدرآباد _ 25 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن کونسل جیون ریڈی نے بی آر ایس کے ارکان اسمبلی کو کانگریس میں شامل کرنے کے اقدام کی شدید مخالفت کی ہے

 

حیدرآباد کے بیگم پیٹ میں واقع اپنی قیامگاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جیون ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت کو درکار اکثریت سے زیادہ ارکان اسمبلی ہیں انہوں نے کہا کہ کانگریس کے 65 ارکان اسمبلی ہیں ایم آئی ایم کے 7 ارکان بھی ضرورت پڑنے پر بی جے پی کی مخالفت میں کانگریس کی تائید کریں گے اس لئے ایم آئی ایم کے علاوہ سی پی آئی کے ایک رکن کو ملا کر کانگریس کے ارکان کی تعداد 73 تک پہنچ گئی ہے ایسے میں کانگریس پارٹی کو بی آر ایس پارٹی کے ارکان کو شامل کرنے کی کیا ضرورت ہے

 

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں دیگر جماعتوں کے ارکان کو شامل نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا اب کس لئے دیگر جماعتوں کے ارکان کو شامل کیا جا رہا ہے

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button