جنرل نیوز

وی جے آر فاٶنڈیشن کے سربراہ ورکٹم جگناتھ ریڈی نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر کی سالگرہ منائی

 

اوٹکور : 17/ فبروری (اردو لیکس) وی جے آر فاٶنڈیشن و بی آر ایس پارٹی مکتھل کے قاٸد ورکٹم جگناتھ ریڈی نے آج اوٹکور مستقر میں محمد محبوب کمانگر کی قیام گاہ پر بی آر ایس پارٹی قاٸدین و کارکنان کے ساتھ تلنگانہ کے وزیر اعلی جناب کلواکنٹلا چندرشیکھر راٶ کی یوم پیداٸش کے موقع پر اقلیتی بھاٸیوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور سالگرہ کی تقریب شایان شان طریقہ سے مناٸی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے وزیر اعلی کے سی آر تمام طبقات کے رہنما ہیں وہ اقلیتوں کے ہمدرد غریبوں کے مسیحا ہیں۔جنہوں نے تلنگانہ کی ترقی کیلٸے کٸی ایسی اسکیمات عوام میں متعارف کرواٸی ہیں۔انہوں نے تلنگانہ میں ایک حرکیاتی دور اندیش وزیر اعلی قرار دیتے ہوٸے کہا کہ بی آر ایس حکومت عوام کو کٸی طریقہ سے فاٸدہ پہنچارہی ہے۔اس موقع پر جناب ڈاکٹر عبدالرحمن صدیقی،محمد الیاس چوڑی فروش،محمد حسین پٹپاک،محمد فیض الرحمن،خورشید گدوال،مہیش،مقامی نوجوانوں کے علاوہ تپرس پلی،نڑگرتی،بجوار اور مکتھل کے پارٹی قاٸدین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button