جرائم و حادثات

حیدرآباد میں پولیس انسپکٹر اور سب انسپکٹر 3 لاکھ رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد ۔ شہر کے کشائی گوڑہ پولیس اسٹیشن پر اے سی بی نے دھاوا کرتے ہوئے سب انسپکٹر انسپکٹر اور ایک درمیانی شخص کو رشوت کے معاملے میں گرفتار کر لیا۔ اے سی بی کے ذرائع کے مطابق انسپکٹر ویرا سوامی سب انسپکٹر شفیع اور درمیانی شخص اوپندر کو حراست میں لے لیا گیا۔

 

اے سی بی نے تقریبا دو گھنٹے تک تلاشی مہم انجام دی۔ بتایا گیا ہے کہ درمیانی شخص کی مدد سے ایک معاملے میں جانبداری کے لیے سب انسپکٹر اور انسپکٹر نے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق اے سی بی کے عہدیداروں نے انسپکٹر کے گھر کی بھی تلاشی لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button