نیشنل

چار ماہ کے طویل انتظار کے بعد بالآخر شہاب چتور پاکستان میں داخل _ پیدل حج کا سفر جاری _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 7 فروری ( اردولیکس ڈیسک) کیرالا سے پیدل حج کے لئے روانہ ہونے والے 29 سالہ شہاب چتور کو پاکستان میں داخلہ کی اجازت مل گئی ہے انھوں نے خود سوشل میڈیا پر اس بات کا اعلان کیا کہ پاکستان سے ٹرانزٹ ویزا مل گیا ہے جس کے باعث وہ پاکستان میں داخل ہوگئے ہیں

 

شہاب چتور نے واہگہ بارڈر پر ایک ویڈیو بنا کر انسٹاگرام پر پوسٹ کی- ایک ویڈیو میں انہیں واہگہ بارڈر پر پاکستانی آفس میں چائے پیتے ہوئے دکھایا گیا -جہاں پاکستان کا پرچم بھی لگا ہوا ہے بعد ازاں وہ پاکستان کی سرزمین میں داخل ہوگئے۔ پاکستان میں داخلہ کی اجازت کے انتظار میں شہاب چتور پنجاب میں گزشتہ 4 ماہ سے زائد عرصہ تک امرتسر کے خاصہ میں عافیہ کڈز اسکول میں مقیم تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ شہاب چتور نے کیرالا کے ملاپورم سے گزشتہ سال 2 جون کو پیدل حج کے سفر کا آغاز کیا تھا انھوں نے

 

اب تک 3,300 کلومیٹر پیدل سفر کر چکے ہیں، جس میں کیرالہ سے پنجاب تک 7 ریاستیں شامل ہیں۔ شہاب چتور گزشتہ سال ستمبر میں ہی واہگہ بارڈر کے قریب پہنچ گئے تھے لیکن ان کے پاس ٹرانزٹ ویزا نہ ہونے کی وجہ سے وہ سرحد پار نہ کرسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button