جنرل نیوز

ضلع کلکٹر سری ہرشا آئی اے ایس اور ضلع ایس پی نارائن پیٹ وینکٹیش ورلو کے ہاتھوں UTA-TSیونین کلینڈر کی رسم اجرائی: 

نارائن پیٹ: کویا سری ہرشا آئی اے ایس، نارائن پیٹ ڈسٹرکٹ کلکٹر نے کلکٹر آفس کے احاطے میں UTA-TS کے سال رواں کیلنڈر کا رسم اجرا ئی انجام دی۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ طلباء کی ہمہ گیر ترقی کے لیے پوری لگن کے ساتھ کام کریں۔ جناب فضل الرحمن، UTA-TS کے ریاستی نائب صدر، اور جناب خواجہ قطب الدین، ریاستی صدر UTA-TS کی سرپرستی میں کیلنڈر رسم اجرائی انجام دی گئ۔ بعد ازاں وینکٹیشورولو، ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولس نارائن پیٹ نے ایس پی آفس میں کہا کہ اساتذہ ملک کے معمار ہوتے ہیں اور وہ ملک کے نوجوان ذہنوں کی تشکیل کر تے ہیںـ ۔ انہوں نے قوم کی ترقی کے لیے اساتذہ برادری کے کام کو سراہا۔ اور ضلع ایس پی دفتر میں بھی کلینڈر کی رسم اجرائی انجام دی گئی۔

 

ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر نارائن پیٹ ڈاکٹر شیخ لیاقت علی نے بھی UTA-TS کے کیلنڈر کا رسم اجرا انجام دیا۔ اور ا اس یونین کی کوششوں اور کام کی تعریف کی۔ اس موقع پر اردو ٹیچرس اسوسی ایشن محبوب نگر کے ضلعی صدر جناب محمد۔ سلام خاں ،جنرل سکریٹری جناب انصاری بن احمد، نارائن پیٹ ضلعی جنرل سکریٹری جناب محمد محی الدین احمد، خازن جناب محمد۔ عثمان اور اردو ٹیچرز یونین کے دیگر اراکین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button