تلنگانہ

تلنگانہ۔ نظام آباد سری رام ساگر پراجیکٹ کے 21 دروازے کھول دئیے گئے

حیدرآباد: تلنگانہ میں جاری زبردست بارش کی وجہ سے ذخائر آب کی سطح میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ضلع نظام آباد کے سری رام ساگر پراجیکٹ کی سطح آب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

 

 

ذخیر آب میں بارش کا پانی داخل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پراجیکٹ کے 21 دروازے کھول کر پانی نشیبی علاقوں میں چھوڑا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ریاست میں اگلے پانچ دنوں تک زبردست بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے

 

 

خاص طور پر جمعرات کے دن بعض اضلاع میں بہت ہی زیادہ بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے بعض اضلاع کے لیے آرینج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button