سید افضل محی الدین سرپرست تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کو تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کریم نگر کی جانب سے بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ حاصل کرنے پر تہنیت
حافظ عبدالمجید اشتیاق جنرل سیکرٹری کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کریم نگر کی جانب سے یوم اساتذہ کے موقع پر ہمہ گیر حرکیاتی شخصیت جناب سید افضل محی الدین صاحب صدر میسا پداپلی کو بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ حاصل ہونے پر صمیم دل سے مبارک باد پیش کی ہے.
اللہ سے دعاء ہیکہ ترقیوں سے نوازے اور پوری محنت اور جستجو کے ساتھ آخری سانس تک ملت کی خدمت میں لگے رہے. ہم تمام خاص کر محترم سرور شاہ بیابانی صاحب سرپرست اسوسی ایشن،محمد موسیٰ خان صاحب مشیر اسوسی ایشن، شیخ حبیب الرحمن صاحب مشیر اسوسی ایشن، قاضی محمد شجیع الدین سرپرست، اعجاز فاطمہ سرپرست، حافظ سید مطھرالدین صدر، مولانا خواجہ اظہر الدین نائب صدر، اظہار حسین آرگنائزر سکریٹری، فوزیہ کوثر نائب صدر، نکہت رعنا خازن، حافظ محمد یاسین جوائنٹ سیکرٹری،سید معین الدین جوائنٹ سکریٹری، عائشہ ثمین ومین سکریٹری، مسرت ومین سکریٹری، عظیم الدین سکریٹری شعبہ نشر و اشاعت، محمد شبیر ترجمان اسوسی ایشن وغیرہ نے دوبارہ مبارک بادی پیش کی.