سعودی عرب کے شہر الجبیل میں گولڈن حیدرآبادی ریسٹورنٹ کا یحییٰ الیامی اورعلی ماننا کے ہاتھوں افتتاح
الجبیل ( سعودی عرب) یکم جولائی ( محمد یوسف الدین خان )سعودی عرب کے معروف صنعتی شہر الجبیل میں تارکین وطن بالخصوص حیدرآباد دکن کے باشندوں کی سہولت کے لئے گولڈن حیدرآبادی ریسٹورینٹ کا عظیم الشان پیمانے پر مہمان خصوصی یحییٰ الیامی اورعلی ماننا کے ہاتھوں کیک کاٹ کر افتتاح کیا گیا محمد عارف خان نظام آبادی حال مقیم الجبیل نے مہمان خصوصی یحییٰ الیامی اور منتظم گولڈن حیدرآبادی ریسٹورینٹ سید عمران کو تہنت پیش کی اس موقع مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معززین جن میں قابل ذکر شہباز احمد خان (whistle Blower) عبد الرشید خان (شالیمار ہوٹل الخبر) ممتاز علی اکرم (ڈائریکٹر Hi tech international jubailتاج الدین جنرل مینجر ، الجبیل کی معروف شخصیت وممتاز سماجی کارکن عارف خان کے علاوہ دیگر نے شرکت کی مہمانوں کا استقبال گولڈن حیدرآباد ی ریسٹورینٹ کا انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا
افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے معززین نے حیدرآبادی کھانوں ریسٹورینٹ کے قیام پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا اور کامیابی کے ساتھ اس کاروبار میں ترقی کے لئے اپنی دعاوں سے نوازا اس موقع گولڈن حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی جانب سے مہمانانِ و شرکاء کی ضیافت کی گئی
سید اظہر مینجر نے مہمانوں کا شکریہ ادا واضح رہے کہ بے شمار حیدرآبادی کھانوں میں بالخصوص حیدرآبادی بریانی ہندوستان و بیرون ممالک میں ایک ممتاز و منفرد ڈش ہے اور ہر ایک اس کے ذائقے سے لطف اندوز ہونے کی۔ خواہش رکھتاہے گولڈن حیدرآبادی ریسٹورینٹ میں ہمہ اقسام کی ڈشش فراہم کرنے کا سید عمران نے گاہکوں کو یقین دلایا سعودی عرب میں وقت اور کام کی مصروفیت کے باعث بے شمار تارکین وطنوں کے لئے انتظامیہ کی جانب سے میس کی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہے