انٹر نیشنل

مکہ ریجن میں گرد وغبار، مشرقی علاقوں میں گرمی کا سلسلہ جاری

ریاض ۔ کے این واصف

امسال ایام حج کے اختتام کے بعد فوری طور پر عمرہ ویزوں کے اجراء کا آغاز کردیا گیا جس مکہ مکرمہ میں بدسطور ہجوم قائم رہا۔ ایسی صورتحال مین قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ مملکت کے متعدد شہروں میں گرمی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ مکہ ریجن کے متعدد علاقے گردو غبار کی لپیٹ میں رہیں گے۔

 

سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” نے موسمیاتی مرکز کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن میں پیر کی صبح سے جاری گرد و غبار کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دمام ، الخرج ، وادی الدواسر اورحفر الباطن میں درجہ حرارت 45 جبکہ مکہ مکرمہ ، ریاض اور شرورہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا۔

 

مشرقی ریجن کے ساتھ مکہ ، جازان ہائے وے بھی گرد غبار کی لپیٹ میں رہے گی جس کی وجہ سے شاہراہ پر حد نگاہ متاثر ہو گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button