جنرل نیوز

تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے صدر طاہر بن حمدان کے ہاتھوں اسکولی طلبہ میں انعامات و سرٹیفکٹس کی تقسیم  

حضرت عمر فاروق ؓ کی سیرت پر ہم سب عمل کرنے متعلق‘ مولانا محبوب عالم اور زعیم الدین حسامی و اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ کا خطاب

 

حیدرآباد۔ 9 جولائی(سرفراز نیوز ایجنسی)۔ ینگ مین مسلم اسوسی ایشن کے زیر اہتمام آج منعقدہ تحریری مقابلہ میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم جو درشہوار اسکول دبیر پورہ میں منعقد کیا گیا اس موقع پرصدر تلنگانہ اردو اکیڈیمی جناب طاہر بن حمدان نے مخاطب کرتے ہوئے طلبا و طالبات سے کہا کہ حضرت عمر فاروق ؓ کی سیرت کا مطالعہ کریں کس طرح سے انہوں نے آج تک کی دنیا کے لئے حکومت کو چلنے کا طریقہ کار بتایا ہےمحکمہ پولیس اور گورنر کا تقرر بیت المال(خزانہ قائم) کیا تھا راتوں کو گشت کرکے رعایا کی دریافت حال وغیرہ آج ہم کو سخت ضرورت ہے کے ہم ان کے سیرت پر عمل کرئیں

 

اور محبوب عالم اشرافی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عمر فاروق ؓعوام پر ہی نہیں بلکہ زمین کو بھی حکم دیتے تھے ایک بڑھیا کا تیل زمین پر گر گیا بڑھیا نے حضرت عمر فاروقؓ سے شکایت کی حضرت عمر فاروق ؓ نے زمین کو حکم  دیا کہ تیل واپس دیں‘ جناب زعیم الدین حسامی نے مخاطب کرتے ہوئیں کہا کہ حضرت عمر فاروقؓ حسب معمول رات کے وقت گشت کررہے تھے اس موقع پر ایک خاتون رات میں راستہ سے جارہی تھی تب حضرت عمر فاروق ؓ نے کہا اس وقت تم کو ڈر نہیں لگتا تھا اس عورت نے کہا کہ حضرت عمر فاروق ؓ ہوتے ہوئے مجھکوکوئی خوف نہیں

۔اس موقع پر جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ نے صدر  تلنگانہ اردو اکیڈیمی جناب طاہر بن حمدان‘ وی کرشنا سپرنٹنڈنٹ اردو اکیڈیمی اور جناب عطااللہ خان سنئیر اکاؤنٹنٹ اردواکیڈیمی کی شال پوشی کی اور محمد کریم خان‘ محمد سلیم بھی موجود تھے آخر میں محترمہ فاطمہ شہناز پرنسپل درشہوار اسکول نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button