تلنگانہ

حیدرآباد زو پارک میں ببر کا انیمل کیپر پر حملہ

 

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے نہرو زولوجیکل پارک میں ببر شیر کے حملے میں انیمل کیپر زخمی ہو گیا۔ اس واقعہ کا تاخیر سے علم ہوا۔ ذرائع کے مطابق 40 سالہ حسین زوپارک کے شیروں کے انکلوژر میں گزشتہ کچھ عرصہ سے انیمل کیپر کے طور پر کام کیا کرتے ہیں، پیر کی صبح قریب ساڑھے آٹھ بجے وہ شیروں کے پاس پہنچے اور انہیں گوشت ڈالنے سے پہلے وہ پنجرے کو صاف کر رہے تھے

 

کہ اس دوران حسین پر آٹھ سالہ ببر شیر نے حملہ کردیا، ذرائع کے مطابق گوشت ڈالنے کیلئے انکلوژر کے پاس پہنچے حسین نے پہلے ببر کو دوسرے انکلوژر کے اندر بھیج دیا لیکن وہ اس کی کنڈی لگادی لیکن وہ انکلوژر ٹھیک طرح سے بند نہیں ہوا، جس کے ساتھ ہی ببر شیر جو مادہ بتائی گئی ہے اور جس کی عمر آٹھ سال ہے، واپس انکلوژر میں آگئی اور وہاں صاف صفائی کا کام کرنے والے حسین پر حملہ کر دیا۔

 

جس کے نتیجہ میں حسین زخمی ہو گئے انہیں علاج کے لیے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button