نیشنل

بیرسٹر اسد الدین اویسی کو سیف الدین نے اپنی کتاب "سیف و قلم” پیش کی

ریاض ۔ کے این واصف

روزنامہ اعتماد کے کالم نگار و سینئر صحافی محمد سیف الدین نے اپنے منتخبہ کالمس پر مبنی کتاب "سیف و قلم” صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کو پیش کی۔ قبل ازیں انہوں نے دفتر روزنامہ اعتماد میں ایڈیٹر ان چیف برہان الدین اویسی سے بھی ملاقات کی اور انہیں بھی "سیف و قلم” کا نسخہ پیش کیا۔

 

صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نے سیف الدین کے کالمس کی ستائش اور حوصلہ افزائی کی۔محمد سیف الدین نے صحافی میر محسن علی کے ہمراہ آج دارالسلام پہنچ کر صدر مجلس اور اراکین اسمبلی سے ملاقات کی۔ انہوں نے اپنی جدید تصنیف "سیف و قلم” اراکین اسمبلی ماجدحسین، احمد بن عبداللہ بلعلہ اور جعفر حسین معراج کو بھی پیش کی۔

 

محمد سیف الدین ایک سینئر صحافی ہیں اور وہ ایک عرصہ سے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ سعودی منتقل ہونے قبل انھون نے حیدرآباد مین روز نامہ “منصف” اور دیگر جرائد میں خدمات انجام دیں۔ سعودی عرب منتقل ہونے کے بعد بھی سیف انگریزی اور اردو کے مقامی اخبارون میں بحیثیت فری لانسر لکھتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سیف الدین کا ہفتہ واری کالم پچھلے چند سال سے روز نامہ اعتماد میں شائع ہورہاہے۔

 

محمد سیف الدین سعودی عرب کے سماجی سرکلز کی ایک معروف و متحرک شخصت ہیں۔ سیف ایک معروف ٹوسٹ ماسٹر بھی ہیں۔ وہ اسی ماہ ریاض ٹوسٹ ماسٹرز کلب ایریا ون کے ڈائرکٹر بھی منتخب ہوئے ہیں۔ وہ ماضی میں بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button