تلنگانہ

تلنگانہ کے باڈی بلڈر محمد سہیل کا دورران علاج انتقال _ سدی پیٹ کے قریب گزشتہ ماہ پیش آیا تھا حادثہ

سدی پیٹ _ 10 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے سدی پیٹ ٹاون سے تعلق رکھنے والے نوجوان باڈی بلڈر محمد سہیل کا دورران علاج حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ان کی عمر 23 سال تھی ۔وہ 12 دن قبل  ایک سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے چہارشنبہ کی دوپہر انتقال ہوگیا۔مرحوم کو مسٹر تلنگانہ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کا خطاب بھی حاصل ہوا تھا

 

بتایا جاتا ہے کہ محمد سہیل اپنے ایک دوست محمد قدیر کے ساتھ بائیک پر سدی پیٹ سے میروڈوڈی جارہے تھے کہ ایک خوفناک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے دونوں کو شدید زخمی حالت میں نمس ہاسپٹل منتقل کردیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ جبکہ ان کے ساتھ زخمی ہوئے والے محمد قدیر روبہ صحت ہورہے ہیں ذرائع کے مطابق محمد سہیل کی نماز جنازہ جمعرات 11 جولائی کو بعد نماز عصر سدی پیٹ کے عیدگاہ میں ادا کی جائے گی

 

۔محمد سہیل نے کم عمری میں کئی ضلعی، ریاستی سطح اور جنوبی ہند کی سطح کی باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ جیتی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button