جنونی عاشق کے حملہ میں لڑکی کے والدین ہلاک _ لڑکی اور بھائی زخمی ؛ تلنگانہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ

ورنگل _ 11 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں ایک جنونی عاشق نے لڑکی کے والدین کا بے دردی سے قتل کردیا۔ والدین پر حملہ کو روکنے کی کوشش کرنے والی لڑکی اور اس کا بھائی بھی زخمی ہوگئے۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ورنگل ضلع کے چناراو پیٹ منڈل کے چنتل تانڈہ میں چہارشنبہ کی نصب شب پیش آیا۔
اسی گاؤں کا بننی نامی نوجوان دیپیکا نامی لڑکی سے محبت کرتا تھا تاہم لڑکی کے گھر والوں کو اس کا پتہ چلنے کے بعد اس کے والدین نے لڑکی کے سخت رویہ اپنانا شروع کردیا ۔جس پر بننی نے چہارشنبہ کی رات دو بجے کے بعد تلوار کے ساتھ دیپیکا کے گھر پہنچا اور محو خواب والدین پر دیوانہ وار حملہ کردیا ۔والدین کی چنیخ و پکار پر دیپیکا اور اس کا چھوٹا بھائی بھی نیند سے بیدار ہو گئے اور نوجوان کو روکنے کی کوشش کی اس دوران جنونی نے ان پر بھی حملہ کردیا
۔ اس حملہ میں دیپیکا کی ماں سگنا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔اور باپ شیوا کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔دیپیکا اور اس کا بھائی شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں کی اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔