این آر آئی

دبئی میں ڈیلیوری بائیک رائیڈرز کے لیے آرام دہ مراکز قائم

دبئی میں ڈیلیوری بائیک رائیڈرز کے لیے آرام دہ مراکز قائم

دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی  نے ڈیلیوری بائیک رائیڈرز کی سہولت کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ آر ٹی اے نے شہر کے بس اور میٹرو اسٹیشنز پر 15 نئی ایئر کنڈیشنڈ آرام گاہیں قائم کی ہیں تاکہ شدید گرمی کے دوران وہ محفوظ طریقے سے آرام کر سکیں۔

 

اتھارٹی کے مطابق، ان اقدامات کا مقصد نہ صرف سڑکوں پر حفاظت کو بہتر بنانا ہے بلکہ رائیڈرز کی زندگی کے معیار میں بہتری لانا اور "مڈ ڈے ورک بین” کے دوران ضروری خدمات و سہولیات فراہم کرنا بھی ہے۔ یہ پابندی ہر روز دوپہر 12:30 سے 3:00 بجے تک نافذ ہوتی ہے اور ستمبر 15 تک برقرار رہے گی۔

 

اس سے قبل دبئی کے مختلف اہم مقامات پر 40 مستقل آرام گاہیں قائم کی گئی تھیں، جہاں پینے کے پانی کے ڈسپینسر، موبائل فون چارجنگ، اور موٹر بائیک پارکنگ کی سہولتیں دستیاب ہیں۔

 

آر ٹی اے نے "ڈیلِورُو” اور یو اے ای فوڈ بینک کے تعاون سے عارضی آرام گاہوں میں روزانہ 7,500 تیار شدہ گرم کھانے بھی فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے۔

نئی آرام گاہوں کے مقامات درج ذیل ہیں:

بس اسٹیشنز

  • گولڈ سوق
  • السطوہ
  • الجافلیہ
  • عود میثا

میٹرو اسٹیشنز:

  • ای اینڈ (ایگزٹ 1)
  • القصیص (ایگزٹ 1 اور 2)
  • ایمیریٹس ٹاورز (ایگزٹ 1)
  • انشورنس مارکیٹ (ایگزٹ 2)
  • سینٹر پوائنٹ (ایگزٹ 1)
  • الفرجان (ایگزٹ 1)
  • بزنس بے (ایگزٹ 2)
  • DMCC (ایگزٹ 2)
  • ADCB (ایگزٹ 2)
  • برجمان (ایگزٹ 4)

یہ اقدامات دبئی میں کام کرنے والے ڈیلیوری رائیڈرز کو گرمی، تھکن اور سڑک پر لاحق خطرات سے بچانے کے لیے نہایت اہم سمجھے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button