جرائم و حادثات

حیدرآباد سی سی ایس کے سرکل انسپکٹر راجو خدمات سے معطل

حیدرآباد کے سی سی ایس سرکل انسپکٹر راجو کو معطل کردیا گیا ہے۔ کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے راجو کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ 4 نومبر کو، راجو کو ان کی بیوی نے  ایک دوسری عورت کے ساتھ گاڑی میں  رنگے ہاتھوں پکڑا تھا .اس وقت سرکل انسپکٹر راجو نے جائے وقوعہ پر جانے والے کانسٹیبل پر حملہ کر دیا تھا

 

کانسٹیبل کی شکایت پر پولیس نے راجو کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر بھیج دیا۔ اس تناظر میں کمشنر پولیس نے راجو کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ راجو کا تعلق 2002 بیچ سے ہے اور وہ حیدرآباد سی سی ایس ڈپارٹمنٹ میں کام کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button