نیشنل

کرناٹک کے سابق ڈی جی پی  اوم پرکاش کا قتل ، پولیس کو گھر والوں پر شبہ بیوی اور بیٹی زیرِ حراست

کرناٹک کے سابق پولیس ڈائریکٹر جنرل اوم پرکاش کی بنگلور میں ان کے گھر میں پراسرار حالت میں موت واقع ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ان کے جسم پر چاقو کے کئی زخم پائے گئے اور فرش پر خون پھیلا ہوا تھا۔ ان کی بیوی پلوَوی نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان کے شوہر کی موت ہوئی ہے، جس کے بعد پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی۔

 

ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس نے اوم پرکاش کی موت کو مشتبہ قرار دیا اور ان کی بیوی پلوَوی پر شبہ ظاہر کیا۔ پولیس نے پلوَوی اور ان کی بیٹی کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ شروع کر دی ہے۔ اوم پرکاش کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

68 سالہ اوم پرکاش بنگلور کے ایک تین منزلہ مکان میں رہائش پذیر تھے۔ ان کا تعلق بہار کے چمپارن ضلع سے تھا۔ وہ 1981 بیچ کے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر تھے۔

 

مارچ 2015 میں انہیں کرناٹک کا ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (DGP) مقرر کیا گیا تھا اور وہ 2017 میں اس عہدے سے سبکدوش ہوئے۔ اس سے پہلے وہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور ہوم گارڈز کے سربراہ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔

 

پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button