سابق وزیر ہریش راو نے دسویں جماعت میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے 75 طلبہ میں تقسیم کئے آئی پیڈس
سدی پیٹ _ 14 جولائی ( اردولیکس) سابق وزیر ہریش راو نے ایم ایل اے کیمپ آفس میں منعقدہ تقریب میں حلقہ اسمبلی سدی پیٹ سے تعلق رکھنے گورنمنٹ اسکول سے زیرِ تعلیم 75 طلباء کی تہنیت اور اپنے خرچ پر فی کس دس ہزار روپے کی مالیت کے آئی پیڈس کی تقسیم عمل میں لائی ۔
جنہوں نے ایس ایس سی کے نتائج میں 10 جی پی اے حاصل کیا ہریش راو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سدی پیٹ مسلسل پانچ سال سے دسویں جماعت کے نتائج میں اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے سدی پیٹ کے نام کو برقرار رکھنے پر طلباء کو مبارکباد پیش کی انہوں طلباء سے تلقین کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اور ٹیلی-ویژن سے دور رہیں
مستقبل میں بھی سچی لگن اور محنت کے ساتھ اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ ضلع سدی پیٹ کے مختلف گورنمنٹ اسکولوں کے 169 طلباء کو باسرا ٹرپل آئی ٹی کے اہلیتی امتحان میں کامیابی حاصل ہے