جرائم و حادثات

حیدرآباد کے قریب خوفناک سڑک حادثہ _ دو ویان اور لاری کے تصادم کے دوران ویان موٹر سائیکل سوار پر گر پڑی

حیدرآباد _ 14 جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد کے سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں آنے والے کتور علاقے میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص اس وقت ہلاک ہوگیا جب کپاس سے لدی ڈی سی ایم ویان اس کے اوپر پر الٹ گئی۔

 

اس حادثہ میں دو ڈی سی ایم وین اور ایک لاری آپس میں ٹکرا گئیں۔یہ حادثہ کتور میونسپلٹی کے وائی جنکشن پر پیش آیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق، پائپوں سے لدی بنگلورو سے آنے والی ایک لاری کو وائی جنکشن پر یو ٹرن لینے والی ڈی سی ایم ویان نے ٹکر مار دی اور لاری حیدرآباد سے آنے والے دوسرے ویان سے ٹکرا گئی۔

 

جس کے نتیجے میں ڈی سی ایم جو کہ کپاس کے تھیلوں سے بھری ہوئی تھی الٹ گئی۔ الٹنے والا ڈی سی ایم ویان موٹر سائیکل پر گرنے سے ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔مرنے والے کی شناخت 45سالہ انجیا کی حیثیت سے ہوئی ہے مقامی افراد نے لاری میں پھنسے ڈرائیور کو کافی کوشش کے بعد باہر نکال لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button