ایجوکیشن

پری پرائمری ٹیچرس ٹریننگ کورس میں داخلے

حیدرآباد: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سے مسلمہ پر پرائمری ٹیچرس ٹریننگ کورسس ڈان انسٹی ٹیوٹ آف پری پرائمری ٹیچرس ٹریننگ (ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ) میں جلد آغاز عمل میں آئے گا۔ یہ 3 ماڈیولس پر مشتمل 9 ماہ کا کورس ہے۔ اس کورس کے دوران تھیوری اور پریٹیکلس کے ذریعہ سرگرم تربیت دی جائے گی۔ مونٹیسری میتھڈ کی تعلیم بھی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ انگریزی بول چال بھی سکھائی جائے گی۔ نیز تجربہ کار اور معروف ماہرین تعلیم کے لکچرس کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس کورس میں شرکت کے لئے کم سے کم قابلیت ایس ایس سی ہے۔ اس کورس کے بعد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیا جائے گا جو پوری دنیا میں قابل قبول ہوگا۔ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ فضل الرحمن خرم نے طالبات سے استفادہ کی خواہش کی ہے۔ داخلوں کے لئے ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ پر راست رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button