جرائم و حادثات

حیدرآباد میں باپ بیٹے کے قتل کی سنسنی خیز واردات

حیدرآباد: شہرکے اوپل علاقہ میں باپ بیٹے کا بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ یہ واردات آج صبح کی اولین ساعتوں میں ہنومان سائی کالونی میں پیش آئی۔ 78 سالہ نرسمہا مورتی اوران کے بیٹے 35 سالہ سرینواس کا کلہاڑی سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق حملہ آور نیلے رنگ کی ٹی شرٹ پہنا ہوا تھا، ان کےگھرمیں داخل ہوا اوراس نے نرسمہا مورتی پرحملہ کیا، بیچ بچاو پرحملہ آورنے سرینواس پربھی حملہ کردیا۔ دوہرے قتل کی واردات کے بعد ملزم گھریلوملازم کو چاقو دکھا کروہاں سے فرارہوگیا۔ پرانی دشمنی قتل کی وجہہ سمجھی جاری ہے۔ پولیس کے اعلیٰ حکام مقام واقعہ پرپہنچ گئے اورحملہ آورکی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button