جرائم و حادثات

انشورنس کی رقم کی تقسیم کے مسئلہ پر جھگڑا، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کا قتل کردیا _ تلنگانہ کے کاماریڈی میں دل دہلا دینے والا واقعہ

کاماریڈی _ 8 جون ( اردولیکس) بھائی کی حادثہ میں موت پر آنے والی انشورنس کی رقم  کی تقسیم کے مسئلہ پر دو  بھائیوں کے درمیان ہوئے جھگڑے نے ایک بھائی کی جان لے لی ۔ تفصیلات کے مطابق بتکماں کنٹہ کے رہنے والے دو  بھائیوں صادق، امجد  کے درمیان انشورنس کی رقم کی تقسیم کے مسلہ پر گزشتہ چند دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا چند دن قبل ان کے ایک بھائی کی حادثے میں موت ہوگئی تھی جس کے انشورنس کی رقم گھر والوں کو مل گئی اس رقم کی تقسیم پر ان دونوں میں تنازعہ چل رہا تھا

 

بتایا گیا ہے کہ آج صبح کاماریڈی کے پرانے بس اسٹانڈ کے پاس بڑے بھائی صادق کی خون میں لت پت نعش پائی گئی۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ جس کے فوری بعد پولیس وہاں پہنچ گئی اور نعش کے پاس صادق اور اس کی بہن کا آدھار کارڈ برآمد ہوا ۔ بہن کے آدھار کارڈ کی بنیاد پر پولیس نے متوفی کے گھر کا پتہ چلایا ۔ اور پولیس صادق کے گھر پہنچ گئی۔ جہاں پولیس نے صادق کی ماں سے پوچھ تاچھ کی۔

 

جس پر متوفی کی ماں نے پولیس کو بتایا کہ ان کے تین بیٹے صادق، امجد  ہیں جن میں صادق بڑا ہے ماں نے مزید بتایا کہ یہ دونوں چہارشنبہ کی رات مل کر روانہ ہوئے تھے اور صرف امجد  واپس آیا ۔ صادق کے بارے میں پوچھنے پر امجد  نے بتایا کہ وہ جنگاوں گیا ہے ۔

 

شبہ ظاہر کیا گیا  ہے کہ امجد  نے مل کر بڑے بھائی کا قتل کردیا۔کیونکہ ان  میں رقم کا تنازعہ چل رہا تھا  پولیس اسٹیشن سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا اور امجد کو حراست میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button