انٹر نیشنل

آج حرمین شریفین میں ختم قرآن۔تروایح میں خصوصی دعا تہجد میں ہو گی

ریاض ۔ کے این واصف

ادارہ امور حرمین کے شعبہ دینی امور کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی الشریف میں ختم قرآن کریم آج 29 ویں شب کو نماز تراویح میں ہو گا۔سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی الشریف میں لاکھوں فرزندان اسلام موجود ہیں جو رمضان المبارک کے آخری ایام کی خصوصی عبادتوں میں مصروف ہیں۔

 

زائرین کی کوشش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت حرمین شریفین میں گزاریں۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ نے ختم قرآن کی دعا میں شرکت کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔مسجد الحرام جانے والے راستوں پر زائرین کی سہولت کے لیے بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو زائرین کی رہنمائی میں مصروف ہیں۔

 

رمضان المبارک کی 28 اور 29 ویں شب کی دعا میں شرکت کرنے کے لیے مملکت کے مختلف شہروں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ آئے ہیں۔ کیونکہ مملکت مین پچھلی جمعرات سے ادارون کو عید کی چھٹیوں کا آغاز ہوچکاہے۔ دیکھا جارہا ہے کہ مسجد الحرام کے اندرونی اور بیرونی صحنوں کے علاوہ چھت اور اطراف کی سڑکیں زائرین سے بھر گئیں۔ انتظامیہ سے مسجد الحرام جانے والے راستوں پر بھی نماز کے لیے خصوصی طورپر مصلوں کی سہولت فراہم کی ہے۔

 

انتظامیہ کی کوشش ہوتی ہے کہ نمازوں کے مخصوص اوقات میں زائرین کی سہولت کے لیے عمرہ زائرین کو ہی مسجد الحرام جانے کی اجازت دی جائے جبکہ بغیر احرام والوں کے لیے نمازوں کی ادائیگی کے لیے خصوصی مقامات کا تعین کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button