جرائم و حادثات

حیدرآباد کے ایک سوپر مارکٹ میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ

حیدرآباد کے ایک  سوپر مارکٹ میں بھیانک آگ لگ گئی حیدرآباد کے بنڈلہ گوڑہ میں واقع رتنا دیپ سوپر مارکٹ میں آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب سوپر مارکٹ میں مرمت کا کام کیا جارہا تھا۔ آگ کے ساتھ کثیف دھوئیں کو دیکھ کر سوپر مارکٹ کے ملازمین خوفزدہ ہوگئے جو اپنی جان بچانے کیلئے دوڑ پڑے۔

 

اس بات کی اطلاع کے ساتھ ہی فائربریگیڈ کی دو گاڑیوں کے عہدیداروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔ سمجھا جاتا ہیکہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔ اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔ اس واقعہ میں عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا

متعلقہ خبریں

Back to top button