جرائم و حادثات

بہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں مسجد کے امام زخمی _ چندرشیکھر آزاد کا اظہار افسوس

پٹنہ _ 6 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک ) ریاست بہار کے مدھے پورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ایک مسجد کے امام صاحب زخمی ہوگئے۔ جنھیں مقامی لوگوں نے فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کردیا۔جہاں امام صاحب کا علاج جاری ہے

 

تفصیلات کے مطابق مدھے پورہ ضلع میں جھٹ سبیلہ پنچایت کے بھیلوا وارڈ نمبر 1 کے رہنے والے حافظ برکت علی  جو سکھاسن کی جامع مسجد کے امام بتائے گئے ہیں دو دن قبل عشا کی نماز ادا کرنے کے بعد مسجد سے واپس اپنے گھر جارہے تھے کہ اسی دوران 4 مسلح افراد نے ان فائرنگ کردی ۔ سکھاسن نہر کے قریب نامعلوم افراد پہلے ہی گھات لگائے بیٹھے تھے، شرپسندوں نے ان پر فائرنگ کردی۔

 

گولیوں کی آواز سن کر جیسے ہی آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے حملہ آور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بائک پر فرار ہوگئے۔ لیکن امام صاحب بری طرح زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی لیکن بتایا جاتا ہے کہ حملہ آوروں نے امام صاحب کی بائیک چھین لینے کی کوشش کی۔ان کی مزاحمت پر فائرنگ کردی.۔ حملہ آوروں کی تلاش کے لئے پولیس کی ٹیموں کو متحرک کردیا گیا ہے

 

گولی امام صاحب کے دائیں ہاتھ میں لگی، امام صاحب کو علاج کے لیے جے این کے ٹی میڈیکل کالج ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔ جہاں ان  کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق امام صاحب کی حالت اس وقت خطرے سے باہر ہے۔

 

اسی دوران بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر آزاد نے  ٹیوٹ کیا کہ فائرنگ میں مدھے پورہ سکھاسن جامع مسجد کے امام محمد برکت کے شدید زخمی ہونے کے واقعہ سے دکھ ہوا، میں امام کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔  بہار میں دلتوں اور مسلمانوں کے قتل کی مسلسل خبریں آرہی ہیں! بہار حکومت کو ایسے تمام مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button