تلنگانہ

تلنگانہ میں کانگریس کے 8 ماہ کے دور میں 500 قتل اور 1800 عصمت ریزی کے واقعات : اسمبلی میں ہریش راؤ کا الزام

حیدرآباد _ 27 جولائی ( اردولیکس)  بی آر ایس رکن اسمبلی ہریش راؤ نے کہا ہے کہ کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد تلنگانہ میں امن و ضبط کی صورتحال انتہائی بدتر ہوگئی ہے ریاستی اسمبلی میں بجٹ پر ہوئے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ کانگریس کی 8 ماہ کی حکمرانی میں ریاست بھر میں 500 سے زائد قتل کے واردات پیش آئیں۔حیدرآباد شہر میں امن پوری طرح بگڑ گیا ہے

 

ایک مہینے کے اندر 28 قتل کے واقعات پیش آئے ۔بی آر ایس رکن اسمبلی نے کہا کہ وہ کانگریس حکومت کے 8 ماہ میں قتل کے 500 واردات، ڈاکو زنی کے 60، لوٹ مار کے 400چوری کے 10,000عصمت ریزی کے 1800 واقعات پیش آئے ہیں

 

صرف حیدرآباد شہر میں گزشتہ ایک ماہ میں قتل کے 28 واقعات پیش آئے۔ انھوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے پاس وزیر داخلہ کا قلمدان ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button