دلیپ کمار کا تاریخی بنگلہ 172 کروڑ میں فروخت _ 2027 تک اسی مقام پر شاندار لکژی اپارٹمنٹ کامپلیکس کی تعمیر

محمد عبدالسلام فلم جرنلسٹ
بالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار ( عرف یوسف خان) کا پالی ہل میں سمندر کے کنارے واقع تین منزلہ تاریخی بنگلہ آخر کار فروخت کر دیا گیا اس جائیداد کا لین دین Zapkey.com کے ذریعہ کیا گیا۔ پراپرٹی رجسٹریشن ڈاکیومنٹمنٹیشن کے اعتبار سے اس بنگلہ کو اپپکو انفرا زتیک پرائیوٹ لمٹیڈ نے 172 کروڑ میں خریدا ہے 9 ہزار 527 مربع فٹ ، رقبہ پر قائم اس بنگلہ کی معاملت ایک لاکھ 62 ہزار روپئے فی مربع فٹ مقر کی گئی جس کے رجسٹریشن کے لئے 9.3 کروڑ روپئے اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی اور رجسٹریشن فیس 30 ہزار روپیئے ادا کی گئی۔
یہ ممبئی کے باندرا ویسٹ علاقہ میں کسی پراپرٹی کے لئے موصول ہونے والی اب تک کا سب سے زیادہ قیمت رہی۔ بہر حال ڈیولپمنٹ کا یہ معاہدہ دلیپ کمار نے عشر گروپ پونے کے ساتھ 2016 ء میں ہی کیا تھا لیکن میڈیا کے ذریعہ یہ 2023 ء میں منظر عام پر آیا اس بنگلہ کی فروختگی کی کیلئے کئی قانونی خاندانی روکاوٹوں اور کاروائیوں کو پار کرتے ہوئے 2017 ء میں بنگلہ کی سائرہ بانو نے پوری طرح قانونی پوزیشن حاصل کر لی بالی ووڈ لیجنڈ دلیپ کمار کے 98 سال کی عمر میں 7 جولائی 2021 ء میں انتقال کر جانے کے بعد اس بنگلہ کی فروخت میں پھر سے پیش رفت شروع ہوئی
بہر حال اب اس بنگلہ کو منہدم کر کے یہاں 11 فلور کا شاندار لکژی اپارٹمنٹ تعمیر کیا جائے گا جس میں 4 اور 5 ” بی ایچ کے” کے لکژی اپارٹمنٹس کے علاوہ ڈوپلیکس یونٹس اور ایک دو ہزار اسکوائر فٹ پر دلیپ کمار کے نام سے میوزیم تعمیر کیا جائے گا ۔ "The Legend” کے نام سے تعمیر ہونے اس میوزیم کو 2027 کو تک مکمل کر دیا جائے گا۔
بتاتے چلیں دلیپ کا ر نے یہ بنگلہ محمد عبد الطیف نامی شخص سے 1.4 لاکھ روپیوں میں ستمبر 1953 ء میں خریدا تھا اور 11 اکتوبر 1966 میں سائرہ بانو سے شادی کے بعد وہاں رہنے لگے تھے تب سے اپنے انتقال تک وہ اپنی اہلیہ سائرہ بانو کے ساتھ یہیں پر مقیم تھے اور اس طرح دلیپ صاحب نے اپنی زندگی کے 56 سال اسی بنگلہ میں گزارے تھے