جنرل نیوز
نایاب قدیم سکوں اور ہندوستانی کرنسی ، ڈاک ٹکٹوں ،اور خطاطی کی سہ روزہ نمائش کا 15 تا 17 اگست کو حیدرآباد میں انعقاد
حیدرآباد 30/ جولائی (پریس نوٹ)تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے احباب کے لئے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد( رجسٹرڈ ) کی جانب سے نایاب سکوں، ہندوستانی کرنسی (نوٹ) ، ڈاک ٹکٹوں
خطاطی (پینٹنگز) کی نمائش کا انعقاد عمل لایا جارہا ہے سید قدیر اللہ قادری سکریٹری اور محمد سراج الدین کوآرڈینیٹر نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ اس نمائش کا اہتمام 15تا 17/اگسٹ2024 انعقاد عمل لایا جارہا ہے جس میں نایاب ہندوستانی سکہ
,2500 سالوں قدیم کرنسی (نوٹوں)، ڈاک ٹکٹوں ، خطاطی کے نمونے (پینٹنگز) دیگر اشیاء شامل ہیں اس سلسلے میں تقریباً 50اسٹالز،اور 50 کلکشن کا مخلوط بیاگ پیشِ کیا جائے گا جو صرف نمونے ہی نہیں بلکہ تاریخی نایاب چیزیں ہیں مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبر 8500212306پر ربط پیدا کریں