نیشنل

کیرالہ میں لینڈ سلائیڈنگ 19 ہلاک 100 سے زائد افراد پھنس گئے

نئی دہلی: ہندوستان کی ریاست کیرالہ کے وایناڈ میں بارش کے دوران مٹی کے تودے گرنے یعنی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث یہاں 100 سے زائد افراد پھنس گئے ہیں۔  ذرائع کے مطابق  تین مٹی کے تودے  گرنے کی وجہ سے کئی لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ اب تک 19 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات  موصول ہوئی ہیں۔

 

ملبے میں پھنسے ہوئے افراد کو بچانے کیلئے بچاو راحت کاری کے کام جاری ہیں، فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر بھی مقام حادثہ پر روانہ کردئیے گئے ہیں۔ چیف منسٹر پی وجین نے کہا کہ تمام سرکاری ایجنسیوں کو ریسکیو آپریشن  کیلئے متحرک کردیا گیا ہے۔ ایس ڈی آر ایف ٹیم کے علاوہ این ڈی آر ایف ٹیم کو بھی جانکاری دی گئی ہے۔ حادثے میں زخمی 16 افراد کو علاج کے لیے میپڈی کے خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندرمودی  اس حادثہ پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

 

قائد اپوزیشن راہل گاندھی نے حادثے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ویاناڈ میں میپڈی کے قریب ہونے والے بڑے لینڈ سلائیڈ سے بہت دکھ ہوا ہے۔ ان خاندانوں سے میری گہری تعزیت ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button