نیشنل

ہاوڑہ ممبئی ایکسپریس پٹریوں سے اتر گئی۔ 2 ہلاک متعدد زخمی

نئی دہلی: جھارکھنڈ کے چکردھر پور ریلوے ڈویژن کے بارابمبو ریلوے اسٹیشن کے قریب ممبئی میل ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی۔ فوری ملی جانکاری کے مطابق ٹرین کے 18 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ حادثے میں 6 افراد کے شدید زخمی ہونے اور دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

غیر سرکاری ذرائع کے مطابق اس حادثہ میں متعدد مسافرین معمولی طور پر زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق صبح تقریباً 3:45 بجے چکردھر پور کے قریب راجکھرسوان ویسٹ آؤٹ اور چکردھر پور ڈویژن کے بارابمبو کے درمیان 12810 ہاوڑہ۔ سی ایس ایم ٹی ایکسپریس کے 18 ڈبے پٹری سے اترنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا

 

بچاو اور راحت کاری کے کام جاری ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ حادثہ کے بعد اس ٹریک سے گزرنے والی ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل پڑنے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button