انٹر نیشنل

سعودی عرب – ریاض ایئرپورٹ پروازوں میں وقت کی پابندی پر دنیا بھر میں سرفہرست

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی دارالحکومت ریاض کا “کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ” لگاتار دوسرے مہینے جون 2024 میں بھی دنیا بھر کے تمام ایرپورٹس میں پروازوں میں وقت کی پابندی کے حوالے سے سرفہرست رہا۔سعودی خبررساں ادارے “ایس پی اے” کے مطابق اس سے قبل مئی 2024 میں بھی ریاض ایئرپورٹ سرفہرست تھا۔

 

ایوی ایشن اینالسٹ شعبے کی سب سے بڑی کمپنی “سیریم ڈاو” کی جانب سے جاری کردہ عالمی درجہ بندی جس میں دنیا بھر میں پروازوں سے متعلق ڈیٹا، تجزیوں اور سفر کی منصوبہ بندی کو بہتر بنانا نیز مسافر و پروازوں کے بارے میں درست اور تازہ ترین معلومات فراہم کرنا شامل ہے۔ ریاض ایئرپورٹ کمپنی (مطارات الریاض) کے سی ای او ایمن بن عبدالعزیز ابوعباۃ نے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کام کرنے والی مختلف کمپنیوں کو جاتا ہے جنہوں نے معیاری آپریشنل کام کیے اور مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کیں۔

 

مطارات الریاض کے سی ای او نے اس سلسلے میں ریاض ایئرپورٹ پر کام کرنے والی کمپنیوں اور ان کے اسٹاف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی محنت کی بدولت ایئرپورٹ کو اس مقام تک پہنچایا۔واضح رہے کہ جنوری 2024 میں سیریم ڈاو کی رینکنگ میں ریاض ایئرپورٹ کو وقت کے پابندی کے حوالے سے دنیا بھر میں تیسرا نمبر ملا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button