جنرل نیوز
نرمل ضلع یوتھ کانگریس صدر کے انتخاب میں بھینسہ کے شیخ نعمان کی پرچہ نامزدگی

بھینسہ 1/آگسٹ ( پریس نوٹ) ۔نرمل ضلع یوتھ کانگریس صدر کے انتخاب میں بھینسہ شہر کے سماجی وحرکیاتی نوجوان شیخ نعمان نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ یہ انتخاب آن لائن طریقہ کار پر منعقد ہوگا جس کی ووٹنگ 5/ آگسٹ تا 5/ ستمبر تکا جاری رہے گی ۔شیخ نعمان نے نرمل ضلعی کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کثیر تعداد میں ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔واضع رہے کہ شیخ نعمان پچھلے کئی سالوں سے عوام کے درمیان رہھ کر بلا لحاظ مذہب وملت خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔ شیخ نعمان نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے کا اہم مقصد نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنا ہے۔