جنرل نیوز

محمد علی شبیر نے ٹیلی فون کالونی نظام آباد کے وائرل ویڈیو کا لیا سخت نوٹ _ کمشنر بلدیہ کو جنگی خطوط پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی دی ہدایت 

مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر نے ٹیلی فون کالونی نظام آباد کے وائرل ویڈیو کا سخت نوٹ لیا

کمشنر بلدیہ نظام آباد کو جنگی خطوط پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت 

آج سے کاموں کا آغاز 

کانگریس قائدین کا دورہِ عہدیداروں سے نمائندگی

 

نظام آباد /یکم اگسٹ (اردو لیکس ) شہر نظام آباد کی قدیم ترین لئے اولٹ کالونی جسکا قیام 1992 میں عمل لایا گیا تھا گذشتہ کئ سالوں سے عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی سے بنیادی سہولتوں کے فقدان سے اس کالونی میں مقیم مکینوں کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہتا تھا اس کالونی کی عوام و ٹیلی فون ریسڈنشل سوسائٹی کی جانب سے دو دن قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بنیادی مسائل کی یکسوئی کے لئے اپنا احتجاج درج کرنے کے سلسلے ایک ویڈیو پیغام وائرل کیا گیا تھا اور یہ ویڈیو جناب محمد علی شبیر ریاستی مشیر حکومت تلنگانہ برائے درج فہرست و اقلیتی طبقات کے دفتر موصول ہونے پر جناب محمد علی شبیر نے اس کا سخت نوٹ لیتے ہوئے کانگریس پارٹی سے وابستہ سینئر اقلیتی جن میں قابل ذکر مسرز سید نجیب علی ایڈوکیٹ ، مولانا کریم الدین کمال، اشفاق احمد خاں پاپا , محمد ہارون خان ، ببلوخاں، کانگریس پارٹی کارپوریٹر س، محمد سمیع ڈیویژن انچارج (30) محمد سمیر احمد زونل صدر قومی تنظیم ضلع نظام آباد کو ہدایت جاری کی وہ فوری طور ٹیلی فون کالونی پہونچ کر اس کا دورے کریں اور انہیں یہاں کے دیرینہ بلدی، ابرسانی ، سڑکیں ، ڈرینج بجلی ، بشمول صاف صفائی کے مسائل سے کالونی کے ساکنان سے بالمشافہ ملاقات کریں اس تناظر میں

کانگریس پارٹی ایک نمائندہ وفد نےاج جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ کی قیادت میں

آج صبح ٹیلی فون کالونی ریسڈیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداروں جن میں محمد صابر، بابر ، نبی خان، شفیع و مقامی عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ٹیلی فون کالونی دیرینہ حل طلب مسائل پر تفصیلی طور پر بات چیت کرتے ہوئے واقفیت حاصل کی اور کمشنر بلدیہ نظام آباد مندا مکراند کو فون پر رابط قائم کرتے ہوئے انہیں اس کالونی کے مسائل کی شخصی طور پر معائنہ کرنے کا اظہار کیا کمشنر بلدیہ نے کسی سرکاری اجلاس ویڈیو کانفرنس میں شرکت کے باعث انہوں نے ایڈیشنل کمشنر ، و ڈپٹی کمشنر بلدیہ کو ٹیلی فون کالونی پہونچ کر معائنہ کرنے اور ایک تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی ڈپٹی کمشنر بلدیہ نے کانگریس پارٹی کے قائدین اور محکمہ صنعت کے عہدیداروں کے ہمراہ ٹیلی فون کالونی کے مسائل کا جائزہ لیا

 

ڈپٹی کمشنر بلدیہ نے کہا کہ وہ (50 ) سے زائد اضافی بلدیہ عملہ کو ٹیلی فون کالونی میں تعینات کرتے اندرون دو یوم اس علاقے میں ، گندہ پانی کی نکاسی ، سڑکوں پر موجود کچرے کی صفائی و دیگر کاموں کو انجام دیا جائے گا اور آج سے اس علاقے میں جے سی بی ، ٹکٹکرز کے ذریعے تمام صاف صفائی کے کاموں کو جنگی خطوط پر انجام دیا جائے گا اس علاقے کی صاف صفائی کے لیے بلدیہ کی جانب سے مستقل طور پر متعین عملہ کیا جائے گا

سید نجیب علی ایڈوکیٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی فون کالونی جو ایک قدیم کالونی ہے سابقہ میں عوامی نمائندوں کی جانب سے مکمل طور پر انداز کردیا گیا تھا انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہر کی ترقی کے نام پر مختلف بدعنوانیوں کی گئی جس کا خمیازہ عوام کو برداشت کرنا پڑا رہا انہوں نے کہا کہ ٹیلی فون کالونی تمام قسم کی بلدی سہولیات کی عدم فراہمی کی باعث حفظان صحت کے مسائل پیدا ہورہے ہیں جو عام انسانوں کے لئے جان کا خطرہ بنے ہوئے ہیں اس علاقے میں خستہ حال سڑکوں کی تعمیر ومرمت، ڈرینج کے گندہ پانی کی عدم نکاسی ، کے باعث علاقے کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے

 

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے تمام قائدین عوام کے مسائل کی یکسوئی کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں سید نجیب علی ایڈوکیٹ نے کہا کہ کمشنر بلدیہ اس بات کا تیقن دیا کہ بلدیہ اور محکمہ صنعت کے مشترکہ تعاون سے اس علاقے میں موجود تمام دیرینہ مسائل کو ایک تخمینہ رپورٹ کی تیاری کے بعد بہت جلد تمام کاموں کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا سید نجیب علی نے کہا کہ اس ٹیلی فون کالونی کے ساکنان سے جناب محمد علی شبیر نے راست طور ربط پیدا کیا اور ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی بعد ازاں انہوں نے کمشنر بلدیہ کو بذریعہ فون ٹیلی فون کالونی کی ترقی و بنیادی سہولتوں کو جنگی خطوط پر کاموں کی تکمیل کی ہدایت دی

متعلقہ خبریں

Back to top button