تلنگانہ

گدوال کے رکن اسمبلی کرشنا موہن ریڈی نے پھر فیصلہ بدل دیا

حیدرآباد۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کانگریس کی کوششیں کامیاب ہوگئیں بی آرایس کے باغی رکن اسمبلی کرشناموہن نے کانگریس میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گدوال کے رکن اسمبلی کرشناموہن ریڈی نے منگل کو سابق وزیرو بی آرایس کے کارگذارصدرتارک راما راو سے ملاقات کرتے ہوئے بی آرایس میں واپسی کا اعلان کیا تھا۔

 

بعد ازاں ریاستی وزیر جوپلی کرشناراو، دیورکدرا کے ایم ایل اے نے ان سے طویل بات چیت کی جس کے بعد کرشنا موہن ریڈی نے کانگریس میں ہی برقراررہنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔ تازہ طور پر آج صبح جوپلی کرشنا راؤ نے کرشنا موہن ریڈی سے دوبارہ بات چیت کی۔ بعد ازاں یہ تمام ایک ہی گاڑی میں اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے حیدرآباد روانہ ہوئے

 

اس طرح سے باغی رکن اسمبلی کو کانگریس پارٹی میں ہی شامل رکھنے میں پارٹی کے قائدین کی کوششیں رنگ لائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button