بزم اردو ادب کے صدرسید غازی الدین صاحب کی تعلیمی کوششوں سے ضلعی مہتمم تعلیمات کے ہاتھوں سرکاری اسکولوں میں بیاضوں کی مفت تقسیم
بتاریخ 30 جولائی 2024 بروز منگل کو ایک قابلِ ستائش پروگرام رکھا گیا جس میں بہادر پورہ منڈل کے سرکاری اسکولوں کے طلباء وطالبات کو مفت بیاضیں تقسیم کی گئی جس سے اسکول کے اساتذہ اور طلبہ نے مسرت کا اظہار کیا پچھلے کئی سالوں سے جناب غازی الدین صاحب ہر سال مستحق طلبہ میں کتابیں جوتے اور ہیڈز اسکاف تقسیم کرتے ا رہے ہیں ،یہ کام وہ اپنے این آر آئی دوستوں عالی جناب عبدالوحید صاحب (حال مقیم لندن) ، محترم سیف احمد صاحب سپروائزر ، کی مددسے انجام دیتے آ رہے ہیں عالی جناب سید غازی الدین صاحب گورنمنٹ ٹیچر ،جی پی ایس نواب صاحب کنٹہ (۲)جن کی کوششوں اور کاوشوں سے مدرسہ گورنمنٹ پرائمری اسکول جہانماں میں ایک جلسے کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں بہادر پورہ منڈل کے *دس* *اسکولوں* کو مدعو کیا گیا ، جن اسکولوں کی شمولیت ہوئی ان کے نام ہیں ، گورنمنٹ پرائمری اسکول نواب صاحب کنٹہ ۔2 ، جی پی ایس مکہ مسجد ، جی پی ایس بندل گوڑہ ، جی پی ایس قاضی پورہ,جی پی ایس شاہ علی بنڈہ ، جی پی ایس مصطفی نگر ۔3 ، جی پی ایس چشمہ ۔1 ، جی پی ایس سلطان شاہی ، جی پی ایس رین بازار ، جی پی ایس کندیکل گیٹ ، جی پی ایس بھوانی نگر( ۲)
میں جملہ *تین ہزار بیاضوں* کی طلبہ میں تقسیم عمل میں لائی گئی ، بیاضوں کی تقسیم کا افتتاح ڈی ای او ، آر روہنی میڈم کے ہاتھوں کیا گیا، محترمہ روہنی صاحبہ نے معیاری تعلیم پر ڈسیپلین برقرار رکھنے پر زور دیا ہےیونیفارم کی فراہمی اور وقت کی پابندی کی اہمیت واضح کی ہے ، محترمہ ستیہ وتھی صاحبہ نے کہا کہ ماحول کی صفائی ہر ٹیچر اور بچوں کی ذمہ داری میں شامل ہے
اسکول میں تعلیم سے دلچسپی بڑھائیں تاکہ بچوں کی روزانہ حاضری متوقع ہو
محترم محمد خلیل صاحب ڈپٹی انسپکٹر آف اسکول نے بتایا کہ اخلاقیات کی تعلیم بیحد ضروری ہے اخلاقی درس ہوگا تو تعلیمی معیار بھی بڑھے گا استاد کا عمل صحیح ہو تو اللہ کی مدد بھی آئے گی محترم صلاح الدین صاحب نے کہا کہ اساتذہ کا احترام ہر طالبِ علم کے لیے لازمی ہے اساتذہ طلباء وطالبات پر محنت کریں گے تو ہی زندگی کی کامیابی رہے گی تعلیم سے دلچسپی ہی اصل کامیابی ہےان تمام کی بہترین نصیحت نے اساتذہ اور طلباء وطالبات کا دل موہ لیا
سید غازی الدین کورڈینٹر نے کہا طالب علموں سے محبت کرنے والوں سے اللہ تعالی خوش ہوتا ہے اور طلبہ کو خوب من لگا کر پڑھنے قوم و ملت کا نام روشن کرنے کی تلقین کی ،
صدر معلم محترم محمد صلاح الدین صاحب نے تمام مہمانوں کا اور صدور مدرسوں کا استقبال کیا،اس موقع پر تمام دس مدرسے کے صدور موجود تھے جلسے کی کاروائی محمد واجد علی صاحب نے چلائی اور صلاح الدین صاحب نے اظہار تشکر کیا۔اس پروقار جلسے میں ، محمد صلاح الدین صاحب جی پی ایس جہانماں ، متین سلطانہ صاحبہ جی پی ایس سلطان شاہی ، سید کلیم احمد صاحب اور سید یحییٰ صاحب مصطفیٰ نگر ۔3 ، محمد فصیح الدین احمد صاحب جی پی ایس بندل گوڑہ ، محمد عرفان الدین جی پی ایس مکہ مسجد ، طیبہ بیگم جی پی ایس قاضی پورہ ، رفعت عارفہ جی پی ایس شاہ لی بنڈہ ، ناظمہ بیگم جی پی ایس نواب صاحب کنٹہ(۲) ، نے شرکت کی ، سب ہی نے طلباء وطالبات کو دعائیں دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.