جنرل نیوز

نارائن پیٹ ضلع میں 30، 30 (A) پولیس ایکٹ کا نفاذ: ضلع ایس پی شری یوگیش گوتم

نارائن پیٹ : یکم اگست ( اردو لیکس ) نارائن پیٹ ضلع ایس پی شری یوگیش گوتم نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ ضلع میں امن و سلامتی کی برقراری کے پیش نظر جاریہ ماہ (31 اگست تک) ضلع بھر میں 30، 30(a) پولیس ایکٹ 1861 نافذ العمل رہے گا۔ جس کے مطابق ضلع کے عوام، عوامی نمائندے اور مختلف انجمنیں پولیس کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی قسم کے دھرنے، راستہ روکو، احتجاج، ریلی، جلسہ عام، اور اجتماعات منعقد نہ کریں۔ نیز ایس پی نے خبردار کیا کہ کوئی ایسی غیر قانونی سرگرمیاں انجام نہ دی جائیں جس سے عوامی امن و امان متاثر ہو یا عوامی دولت و سرکاری املاک کو نقصان پہنچے۔ ایس پی نے انتباہ دیا کہ مذکورہ بالا پولیس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں انہوں نے ضلع کے عوام، عوامی نمائندوں اور مختلف انجمنوں کے قائدین سے اپیل کی ہے وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button